منڈی بہاﺅالدین میں ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ” ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر ” پروگرام کے تحت منایا گیا

rescue 1122 mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ” ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر ” پرواگرام کے تحت منایا گیا ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین ینوز 9ستمبر 2022) اس سلسلہ میں ضلع میں مختلف سیمینارز منعقد کئے گئے، جن میں پنجاب کالج پھالیہ، گورنمنٹ و وکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ پھالیہ، گورنمنٹ و وکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ ملکوال اور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئے۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر عمران خان نے کی جبکہ پرنسپل صاحبان ،ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام عباس،کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ریسکیورز ، طالب علموں ، والدین اور لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمران خان نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کرنے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے اور تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے۔ عمران خان نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیاد ی اور کلیدی ہو تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کردیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ بعد ازں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے آگاہی واک کی قیادت بھی کی جو ر یسکیو آفس سے شروع ہو کر چیمہ چوک سے ہوتی ہوئی ریسکیو آفس میں اختتام پذیر ہوئی ۔ واک کے شرکاءنے فرسٹ ایڈ کی اہمیت اور ضرورت پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فرسٹ ایڈ کے متعلق پیغامات درج تھے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو رضاکاروں کی جانب سے دل کی دھڑکن بحال کرنے کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا اور ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ پر تربیت یافتہ کمیونٹی ممبران ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے معزوری اور شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے عملی تربیت حاصل کرنے کی اہمیت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے بارے میں فرمانِ الٰہی کا ذکرکیا کہ “جس شخص نے ایک شخص کی جان بچائی گویا کہ اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”۔

انہوں نے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ فرسٹ ایڈر بننے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ریسکیو اسٹیشن 1122 پر رابطہ کریں اور خود کو فرسٹ ایڈر کے طور پر رجسٹرڈ کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ اجتماعی کوششیں ہی صحت مند اور محفوظ معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاﺅالدین میں ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ” ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر ” پروگرام کے تحت منایا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!