پھالیہ شہر سے گھنیاں کارپٹ سڑک کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا

MC Phalia
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری عرفان احمد گوندل نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ تقریبا تین سال قبل پھالیہ شہر سے گھنیاں روڈ کارپٹ سڑک کا کام شروع کیا گیا جو کہ فنڈز کم ہونے کی وجہ سے صرف ایک مقامی ہسپتال تک محدود رہا، اب اس اہم سڑک کی تعمیر کا کام جس مقامی ہسپتال کے سامنے ختم کیا گیا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ تک مکمل کیا جائے گا.

واضح رہے کہ یہ اہم سڑک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کے سامنے سے گزرتی ہوئی موضع گھنیاں،دھریکاں،رنمل شریف سے ہوتی ہوئی علی پور چٹھہ گوجرانوالہ اور لاہور تک جا ملتی ہے اس سڑک کی تعمیر سے جہاں سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فائدہ ہوگا ان کے ٹائم کی بچت ہوگی اس کے ساتھ ساتھ دور دراز سے آنے جانے والے مسافروں کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوں گی

عوامی سماجی حلقوں نے سڑک کی تعمیر پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور خصوصی طور پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری عرفان احمد گوندل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ شہر سے گھنیاں کارپٹ سڑک کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!