تصویر بنواتے وقت سمندری لہر خاتون کو بہا لے گئی؛ ویڈیو وائرل

While taking the picture, the woman was swept away by the sea wave. The video went viral
Share

Share This Post

or copy the link

ممبئی: بھارت میں والدین ساحل سمندر پر چٹان پر بیٹھے تھے اور بچے خوشی سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے کہ ایک اونچی لہر خاتون کو بہا لے گئی جس کی خوفناک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر پیش آیا جہاں ایک جوڑے کی پتھر پر بیٹھے اور ان کے بچے مذاق کر رہے تھے، تاہم پلک جھپکتے ہی سب کچھ بدل گیا۔ ایک بڑی لہر آتی ہے اور جوڑا ڈوب جاتا ہے۔ بچے چیختے ہوئے رہ گئے اور 32 سالہ ماں بہہ گئی۔ اس دل دہلا دینے والے منظر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈوبنے والے شوہر نے اپنی بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور اس کی ساڑھی پکڑ لی لیکن لہر کی زد میں آکر جیوتی بہہ گئی۔ قریب تھا کہ شوہر ڈوب جاتا لیکن سمندر میں نہانے والوں نے اسے پاؤں سے گھسیٹ کر بچا لیا۔ 18 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد کوسٹ گارڈ کو خاتون کی لاش ملی۔

ملکوال: ٹک ٹاک ویڈیو بناتا ہوا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

بدقسمت خاندان پکنک منانے سے پہلے جوہو چوپاٹی گیا تھا لیکن پابندی کے باعث انہیں سمندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ چنانچہ خاندان نے منصوبہ تبدیل کیا اور باندرہ جانے کا فیصلہ کیا جو اس کی تدفین کی جگہ نکلی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تصویر بنواتے وقت سمندری لہر خاتون کو بہا لے گئی؛ ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!