منڈی بہائوالدین کی عوام مضر صحت دودھ پینے سے بچ گئی، غیر معیاری دودھ تلف

milk
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہائوالدین: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، عوام کو مضر صحت دودھ پینے سے بچا لیا گیا ایک ہزار لیٹر کیمیکل زدہ غیر معیاری دودھ تلف کر دیا

منڈی بہاوالدین (نامہ نگار 15 اگست 2022) تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دودھ فروخت کرنے والے کلیکشن سنٹرز اور شاپس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں کاروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عدیل اسلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد ناصر کی زیر نگرانی کی گئی۔ اس موقع پر کئے گئے دودھ کے نمونوں کا نتیجہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ آنے کی بنا پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی.

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1،000 لٹر غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کو موقع پر تلف کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کے مطابق صوبہ بھر میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی صورت عوام دوات نہیں ہوسکتے.

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ سیل ہونے والے کلیکشن سنٹرز اور شاپس کا بائیکاٹ کریں تاکہ ان عناصر کو اپنے گھناونے اقدام کا احساس دلوایا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہائوالدین کی عوام مضر صحت دودھ پینے سے بچ گئی، غیر معیاری دودھ تلف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!