ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کی اپ گریڈیشن اورای ٹیسٹنگ کا افتتاح کر دیا.
منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 13 جون 2023) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کیویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی نے زاھد محمودگوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد طارق شفیع کے ہمراہ پولیس ڈرائیونگ سکول کی اپ گریڈیشن اور E-Testing Room کا افتتاح کیا.
شہریوں کو سہولیات فرام کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں اور داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ,سائنز ٹیسٹ کی تمام سہولیات موجود ہیں, ڈرائیونگ سکول میں کسی بھی صوبہ یا ضلع کے لوگ داخلہ لے سکتے ہیں لیڈیز کے لیے لیڈیز انسٹرکٹر موجود ہیں ڈرائیونگ سکول کا عملہ 24گھنٹے ہمہ وقت دستیاب ہوتا ہے.
زاھد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول گوجرانوالہ ریجن کا واحد ادارہ ہے جس میں E-Testing کلاس روم کا آغاز کیا گیا ہے سٹاف کی محنت اور بھر پور توجہ سے اب ڈرائیونگ سکول مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے کلاس روم کا وزٹ کیا اور کامیاب ہونے والے سٹوڈنٹس میں اسناد بھی تقسیم کیں.