Tag: Zafar Zaman Ranjha

  • منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے چئیرمین ریلوے ظفر زمان گریڈ 22 میں پروموٹ

    منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے چئیرمین ریلوے ظفر زمان گریڈ 22 میں پروموٹ

    ضلع منڈی بہاؤالدین کا ایک اور اعزاز. ظفر زمان رانجھا چیئرمین ریلوے کو گریڈ 22 میں پرموٹ کر دیا گیا ۔ آپ کا تعلق منڈی بہاءالدین کے علاقہ پانڈووال سے ہے ۔

    اسلام آباد ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 مئی 2022) پاکستان ریلویز میں کمرشل اور ٹرانسپورٹ گروپ کے BS-21 کے افسر ظفر زمان رانجھا، جو اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) ریلوے ڈویژن کے طور پر تعینات ہیں۔ اگلے احکامات تک سیکرٹری ریلوے ڈویژن تعینات۔

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے امداد اللہ بوسال کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

    ہفتہ کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، ظفر زمان رانجھا کو اس گروپ میں سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت BS 22 میں ترقی دی گئی ہے، وہ پاکستان ریلویز کے سب سے سینئر عہدے پر ہیں اور حال ہی میں سیکرٹری ریلوے تعینات ہوئے ہیں۔

    ظفر زمان رانجھا کا تعلق شیروں کے شہر ضلع منڈی بہاءالدین سے ہے. اور انکا آبائی گائوں پانڈووال ہے. اہلیان منڈی بہاءالدین کا ظفر زمان رانجھا کو ترقی پانے پر مبارکباد.