Tag: who is dpo mandi bahauddin

  • نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    نعیم عزیز سندھو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعینات، انور سعید طاہر کے آرڈرز روک دئیے گے. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 اگست 2022) انور سعید طاہر کے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین تعیناتی کے آرڈرز روک دئیے گئے، انکی جگہ نعیم عزیز سندھو کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری

    یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او منڈی بہائوالدین ایک دفعہ پھر تبدیل

    یاد رہے کہ ان سے پہلے ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر کو تبدیل کر کے انکی جگہ انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے تھے. جس کے بعد انکی جوائننگ نہ ہو سکی، اس سیٹ پر محمد رضوان احمد خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین کا اضافی چارج سونپا گیا تھا.

  • ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین نے نئے ڈی پی او تعینات

    ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین نے نئے ڈی پی او تعینات

    منڈی بہائوالدین ضلعی پولیس میں بڑی تبدیلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر منڈی بہائوالدین سے تبدیل. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 28 جون 2022) 6 ماہ تک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین ڈیوٹی سرانجام دینے والے انور سعید طاہر کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کر دیا گیا. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر جو کہ پہلے بھی منڈی بہائوالدین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں، انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر اس کے پہلے 15 جون 2021 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے 5 ماہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد 30 نومبر 2021 کو انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین سے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور بھیج دیا گیا تھا.

    یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    انکے ٹرانسفر کے بعد انکی جگہ ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاءالدین انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا تھا. جبکہ انور سعید طاہر کو 21 دسمبر 2021 کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا.

    District Police Officer Mandi Bahauddin

    منڈی بہائوالدین میں روز بروز بڑھتے ہوئے قتل و چوری اور ڈکیتی کی واردات کو کنٹرول کرنے میں نئے ڈی پی او منڈی بہائوالدین ساجد حسین کھوکھر کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں، یہ انکی کارکردگی، وقت اور عوام کا فیصلہ بتائے گا.