Tag: wasim akram insult

  • وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بے عزتی کردی

    وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بے عزتی کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے براہ راست نشریات کے دوران شعیب ملک کو گدھے سے تشبیہہ دے دی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد گزشتہ روز سے پاکستان ٹیم کی سلیکشن اور مینجمنٹ پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔

    شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹیم کے بیٹنگ مڈل آرڈر کو لیکر متعدد سوالات ہورے ہیں۔ ایسے میں سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بھی کپتان بابر اعظم کو ٹیم کی درست سلیکشن نہ کرنے پر مورد الزام ٹہرایا ہے۔ سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کا ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں وہ پاکستان کے مڈل آرڈر کی ناکامی پر اظہار خیال کررہے ہیں۔

    یہ بھی دیکھیں: عائشہ عمر کےبعد شعیب ملک کا ہانیہ عامر کیساتھ فوٹوشوٹ وائرل

    وسیم اکرم کے ہمراہ وقار یونس، مصباح الحق، شعیب ملک اور فخر عالم بھی موجود ہیں۔ لیجنڈ کرکٹر کہتے ہیں کہ ایک سال سے سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان کا مڈل آرڈر کمزور ہے۔ اب اگر میں کپتان ہوتا تو میرا ایک ہی مقصد ہوتا کہ ہم کیسے ورلڈ کپ جیتیں، اس کے لئے مجھے گدھے کو بھی باپ بنانا پڑے تو بنالوں گا کیونکہ میں ورلڈ کپ جیتنے جارہا ہوں۔

    وسیم اکرم اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر مجھے مڈل آرڈر میں شعیب ملک چاہیے تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا اور چیئرمین، سلیکٹر سے بات کروں گا۔