منڈی بہاءالدین میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج مندی بہاءالدین وارث علی نے آئی جی پنجاب،جیل خانہ جات، چیف سیکرٹری کر طلب کر لیا. آررڈرز جاری
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 مئی 2022) پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاءالدین کے کارکنان کو گرفتار کرنے کا معاملہ. عدالت نے تمام گرفتار کارکنان کو رات 10 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا، ڈی پی او کے مطابق گرفتار کارکنان ضلع منڈی بہاءالدین میں موجود نہیں، انہیں حافظ آباد جیل منتقل کر دیا گیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین سے ایم این اے حاجی امتیاز احمد چوہدری، طارق ساہی گرفتار
منڈی بہاؤالدین سے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری طارق محمود ساہی و کارکنان پی ٹی آئی کی پولیس کی جانب سے غیر قانونی گرفتاری پر ایڈیشنل سیشن جج وارث علی نے آج صبح 8 بجے آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات ، چیف سیکرٹری پنجاب کو ان پرسن طلب کر لیا. معزز عدالت نے رات 10 بجے آرڈر جاری کیے.