انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی، ایک روپے 38 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا۔ کل انٹر مارکیٹ میں .
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوگئی، 3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 16 روپے کم ہوگیا، 3 فروری کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کی سطح پر تھا۔
آل پاکستان ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی سے 1 لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1 ہزار 824 ڈالر فی اونس ہوگئی۔