Tag: Umarkot

  • میرپورخاص میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، بین الاقوامی انسانی سمگلر گرفتار

    میرپورخاص میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، بین الاقوامی انسانی سمگلر گرفتار

    میرپورخاص: خفیہ اطلاع کی بنیاد پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی پولیس میرپورخاص نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی سے فیض اللہ نامی انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیض اللہ غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو اٹلی سمیت دیگر ممالک بھیجتا تھا۔

    ملزم یونان کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے وارنٹ گرفتاری 20 جون کو جاری کیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے شادی پلی سے ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    اٹلی میں کشتی حادثہ، 41 تارکین وطن ہلاک

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم فیض اللہ نے حلیہ بدلنے کے لیے وگ کا استعمال کیا تھا۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یونان کشتی واقعے میں ملوث تھا۔ وہ اٹلی، لبنان اور دیگر یورپی ممالک کے ذریعے بین الاقوامی انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ اس کے ارکان کا تعلق منڈی بہاؤالدین (پنجاب) سے ہے۔

    اس کا بھائی اور والد بھی اسی طرح کے جرائم میں ملوث ہیں جو غیر قانونی طور پر اٹلی گئے اور وہیں رہ رہے ہیں۔ ملزم فیض اللہ خان کے خلاف 20 جون 2023 کو ایف آئی اے راولپنڈی کے اے ایچ ٹی سی تھانے میں عبدالرزاق کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔