Tag: Turkey earthquake

  • منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    منڈی بہاؤالدین، ملکوال، پھالیہ، جہلم، پشاور، مردان، مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہری پور، سوات، مردان اور مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    زلزلے کی شدت کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور افلاس سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

  • پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کے آگاہی مہم کا آغاز

    پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کے آگاہی مہم کا آغاز

    ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رضوان احمد شامی نے ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے سکولوں کی انتظامیہ اور طلبا وطالبات میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا.

    منڈی بہاءالدین(رپورٹ: محمد آصف) ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رضوان احمد شامی نے نجی تعلیمی اداروں کے انتظامی سربراہان سے کہا ہے کہ وہ ترکی میں زلزلہ متاثرین اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی امداد کیلئے آگے بڑھیں نجی سیکٹر کے سربراہان خود اور زیرتعلیم طلبا وطالبات میں شعور بیدار کریں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں ترک مسلمانوں کی ہرممکن مدد کرنی چاہیے

    یہ بھی پڑھیں: معروف ترک ڈرامے کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

    اس سلسلہ میں نقدی، جنس یا سامان کسی بھی صورت میں مدد کیلئے عملی اقدامات کریں اس سلسلہ میں پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ضلع منڈی بہاءالدین کے صدر محمد بشیر حطار و رہنما محمد آصف نے ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو یقین دہانی کرائی کہ نجی سیکٹر اس سلسلہ بھرپور آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ اپنے زلزلہ متاثرین ترک بہن بھائیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ عملی امداد کیلئے اقدامات کرے گا۔