Tag: train timing rawalpindi to karachi

  • سرگودھا سے براستہ منڈی بہاوالدین چلنے والی ٹرین دھماکہ ایکسپریس دوبارہ چلانے کا فیصلہ

    سرگودھا سے براستہ منڈی بہاوالدین چلنے والی ٹرین دھماکہ ایکسپریس دوبارہ چلانے کا فیصلہ

    گزشتہ سال کورونا کے باعث سرگودھا سے براستہ منڈی بہاوالدین چلنے والی ٹرین دھماکہ ایکسپریس کو بند کر دیا گیا جس کے دوبارہ یکم مارچ سے اجراء کے لئے یکم مارچ کو فیصل آباد سے براستہ سرگودھا لالہ موسیٰ تک اجراء کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کریں گے

    منڈی بہاءالدین + سرگودھا (تازہ ترین۔ 21 فروری2022ء) کورونا کے باعث سرگودھا سے لالہ موسیٰ کے درمیان بند ٹرین دھماکہ ایکسپریس کو یکم مارچ سے سرگودھا کی بجائے فیصل آباد سے براستہ سرگودھا لالہ موسیٰ تک اجراء کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کریں گے۔

    منڈی بہاءالدین اور ملکوال میں آنے اور جانے والی ٹرین کے اوقات کار جانئیے

    گزشتہ سال کورونا کے باعث سرگودھا سے براستہ منڈی بہاوالدین چلنے والی ٹرین دھماکہ ایکسپریس کو بند کر دیا گیا جس کے دوبارہ یکم مارچ سے اجراء کے لئے اس کا روٹس بڑھا کر فیصل آباد سے براستہ سرگودھا،منڈی بہاوالدین لالہ موسیٰ کر دیا گیا جس کا یکم مارچ کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کرینگے۔

    ملکوال: ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر پٹری پر پھنسی پک اپ گاڑی کو حادثے سے بچا لیا. ویڈیو دیکھیں

    جن کے ہمراہ چیئرمین ریلوے جبیب الرحمن اور دیگر حکام ہونگے اس افتتاحی پروگرام کو حتمی شکل دے کر استقبالیہ سمیت انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔اس ٹرین کے دوبارہ اجراء اور روٹس میں اضافہ سے فیصل آباد کے علاوہ چنیوٹ‘ چناب نگر، سرگودھا‘ بھلوال، پھلروان، ملکوال ،منڈی بہاؤالدین‘ ڈنگہ کے عوام کو بہترین سفری سہولت میسر آئیں گئیں۔

    زرائع نے بتایا کہ ریلوے نے بند ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ماہ ریلوے سکوارڈ میں مزید بوگیاں اور ریلوے انجن شامل ہونے سے سرگودھا لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی سپر دھماکہ ایکسپریس سمیت مختلف ٹرینوں کو بحال کردیا جائیگا جن کیلئے محکمہ ریلوے کی جانب ڈے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔