Tag: Torkham border

  • 91 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کے باوجود ڈی پورٹ نہیں کیا گیا

    91 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کے باوجود ڈی پورٹ نہیں کیا گیا

    لاہور: سرحدی حکام نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ دکھانے کے باوجود پنجاب سے افغانستان ڈی پورٹ ہونے کے لیے طورخم بارڈر پر بھیجے گئے 91 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہیں کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی جس کے بعد مذکورہ خاندانوں کو دوبارہ افغانستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

    معتبر ذرائع نے “جنگ” کو بتایا کہ افغان خاندانوں نے سرحدی اہلکاروں کو جعلی شناختی کارڈ دکھا کر ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور انہیں پاکستان سے زبردستی ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے گرفتار افغان خاندانوں کو ڈسٹرکٹ ہولڈنگ سنٹر میں رکھا گیا

    جن میں محمود خان ولد دلاور خان، عبدالولی ولد دلاور خان، علی رحمان ، عثمان غنی ، غلام رسول ولد مومن خان، حکمت ولد غلام رسول، حیات بی بی زوجہ حکمت خان، خدیجہ دختر حکمت خان ، حسن بی بی دختر حکمت خان، حمیدہ بی بی دختر حکمت خان، زیتون بی بی دختر حکمت خان، صغراں بی بی زوجہ گلزار خان، عمران خان ولد گلزار خان، عثمان خان ولد گلزار خان، حلیمہ زوجہ عمران اور شعیب خان ولد گلزار خان سمیت 91افراد شامل ہیں

    انہوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے تھے۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے مذکورہ خاندانوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کی تو انہیں بلاک کر دیا گیا، جس کی بنیاد پر انہیں ڈی پورٹ کرنے کے لیے طورخم بارڈر لے جایا گیا۔ وہ پاکستانی شہری ہیں اور انہیں زبردستی پاکستان سے نکالا جا رہا ہے۔