Tag: Telephone exchanges

  • پی ٹی سی ایل کی طرف سے 4 ٹیلی فون ایکسچینجز کو تیز ترین انٹرنیٹ پہ اپ گریڈ کر دیا گیا

    پی ٹی سی ایل کی طرف سے 4 ٹیلی فون ایکسچینجز کو تیز ترین انٹرنیٹ پہ اپ گریڈ کر دیا گیا

    منڈی بہاءالدین میں پی ٹی سی ایل ڈائریکٹر آپریشنز و اعلیٰ حکام کی طرف سے نین رانجھا ٹیلیفون ایکسچینج سمیت 4 ایکسچینجز کو تیز ترین انٹرنیٹ پہ اپ گریڈ کر دیا گیا۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.

    منڈی بہاءالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر، محمد آصف) تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل منڈی بہاءالدین کے ڈائریکٹر آپریشنز آصف گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاءالدین کے عوام کے لئے ڈیجٹل دور میں انٹرنیٹ کی تیز ترین سروسز مہیا کرنے کے لئے ہم دن رات محنت کررہے ہیں.

    گزشتہ روز نین رانجھا، لسوڑی، دھبولہ اور ڈفر کی ٹیلی فون ایکسچینجز کو اہل علاقہ کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے جدید سسٹم پہ اپ گریڈ کر دیا گیا، اب ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی سپیڈ پہلے سے کافی زیادہ بہتر ہو گئی ہے، انشاء اللہ آنے والے وقت میں اعلیٰ حکام کی مدد سے اور ادارے کے وژن کے مطابق ان ایکسچینجز کو فائبر آپٹکس پہ منتقل کر دیں گے، جس سے انٹرنیٹ سروسز میں یکسر تبدیلی آجائے گی.

    اس موقع پر نین رانجھا سے اہل علاقہ نے پی ٹی سی ایل منڈی بہاءالدین کے اعلیٰ حکام اور ڈائریکٹر آپریشنز آصف گجرصاحب کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی شبانہ روز محنت سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا، اس موقع پر ماہر تعلیم و سینئر صحافی محمد آصف نے پی ٹی سی ایل حکام سے نین رانجھا ٹیلی فون ایکسچینج کو جلد از جلد فائبر آپٹکس پہ منتقل کرنےکا مطالبہ کیا۔