Tag: Talagang

  • تلہ گنگ، اٹک، گجرات، منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑوں گا، پرویز الٰہی

    تلہ گنگ، اٹک، گجرات، منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑوں گا، پرویز الٰہی

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ لاڈلے کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے وہ منصفانہ نہیں ہے۔ بلے کا نشان نہ ہو تو الیکشن کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کو ن لیگ استعمال کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ تلہ گنگ، اٹک، گجرات، منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑوں گا۔ انتظامیہ نے ن لیگ کے ووٹ مانگے تو کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ الیکشن کی تاریخ تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

    گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کرپشن کا الزام، پرویز الہٰی بغیر انکوائری بے گناہ قرار

    الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان نہ ہو تو الیکشن کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ یہ ذات پات کے اشرافیہ کا انتخاب نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو نہ چھوڑنے کا مشورہ ہے، ووٹ پی ٹی آئی کا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اپنی ساکھ بحال کرنا چاہتے ہیں تو جلسوں کی اجازت دی جائے۔

    پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ لاڈلے کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ فیئر پلے نہیں ہے۔ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو برا حشر ہوگا۔ شیڈول کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار سامنے آنے لگیں گے اور اگر کوئی کمزور دل ہے تو کورنگ امیدوار وکیل کھڑا کریں۔

  • منڈی بہاءالدین سے تلہ گنگ جانے والی مسافر بس الٹ گئی، متعدد مسافر رخمی

    منڈی بہاءالدین سے تلہ گنگ جانے والی مسافر بس الٹ گئی، متعدد مسافر رخمی

    منڈی بہاؤ الدین سے براستہ چوآسیدن شاہ تلہ گنگ جانے والی مسافر بس مڈ ہاؤس کے قریب تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس سے بس میں موجود 16مسافر زخمی ہوگئے ہیں

    ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔