موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سوزوکی نے اپنی مشہور موٹرسائیکل ‘GR 150’ (Suzuki Motorcycle GR 150) بغیر سود کے 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملک میں جاری مہنگائی کے باعث حال ہی میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث متوسط طبقے کے لیے نئی موٹرسائیکل خریدنا خواب بن کر رہ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو بھی کم فروخت کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلز بڑھانے کے لیے کمپنیوں کے پاس قسطوں کی پیشکش دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
Honda 125 Easy Installment Plan with zero interest from Bank Alfalah
ہونڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنا GR 150 بغیر سود کے 2 سال کی آسان اقساط پر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، خواہشمند کو قیمت کا 25% پیشگی ادا کرنا ہوگا۔
موٹر سائیکل خریدنے کے لیے آپ کو اپنے قریبی سوزوکی شو روم میں جانا ہوگا اور 25% ڈاؤن پیمنٹ ادا کرکے فوری طور پر موٹر سائیکل حاصل کرنا ہوگا۔ GR 150 کی قیمت 547,000 روپے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ روزانہ کی سب سے مہنگی موٹر سائیکل ہے۔