Tag: Sunni Ulema Council

  • سنی علماء کونسل کے علامہ مسعود الرحمان کے قتل میں ملوث ملزم منڈی بہاؤالدین سے گرفتار

    سنی علماء کونسل کے علامہ مسعود الرحمان کے قتل میں ملوث ملزم منڈی بہاؤالدین سے گرفتار

    سنی علماء کونسل کے سربراہ علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مولانا مسعود الرحمان کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نشانہ بنایا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے فوٹیج کی مدد سے 4 ملزمان کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایک ملزم منڈی بہاؤالدین، ایک ملزم راولپنڈی اور ایک ملزم اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے نے منڈی بہاوالدین سے انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ یاد رہے کہ 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

    مسعود عثمانی کے قتل کے بعد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔