Tag: smuggler

  • منڈی بہاوالدین کے انسانی اسمگلر ملزم ساجد محمود کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

    منڈی بہاوالدین کے انسانی اسمگلر ملزم ساجد محمود کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

    آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے کمشنر چوہدری شوکت نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘انسانی سمگلنگ میں ملوث مرکزی ایجنٹ کی مدد کرنے والے 9 مقامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ مرکزی ملزم کو وفاقی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ ہونے والے ملزم ساجد محمود پر یونان کشتی حادثے کے متاثرین کو یورپ بھیجنے کے لیے 25 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل لیبیا کی کشتی حادثے کے حوالے سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کئی ماہ سے مفرور تھا۔ انہیں گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کو لیبیا سے پاکستان لانے کے لئے جہاز آ رہا ہے

    ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، ملزم نے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم کا نام امیگریشن کی بلیک لسٹ میں شامل تھا۔