Tag: silage machines

  • سائیلج مشین کی خریداری کیلئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر  لائیو سٹاک دفتر جمع کروائیں

    سائیلج مشین کی خریداری کیلئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک دفتر جمع کروائیں

    ڈائریکٹر گجرات ڈویژن ڈاکٹر محمد خالق شفیع اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی ہدایات کے مطابق لائیو سٹاک ملکوال اور لائیوسٹاک پروڈکشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر اوکاڑہ کے باہمی اشتراک سے بار موسیٰ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملکوال ڈاکٹر پرنس وقاص احمد نے کی۔

    منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10نومبر 2022)ضلعی صدر ایوان صنعت وتجارت سید حیدر رضا نقوی ور ڈائریکٹر ایوان صنعت وتجارت منڈی بہاوالدین چوہدری محمد نواز تاجے کا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام میں محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و دیگر عملہ اور تحصیل بھر سے فارمرز نے خصوصی شرکت کی ۔پروگرام میں محکمہ لائیو سٹاک افسران ڈاکٹر امجد رﺅف، ڈاکٹر عتیق الرحمان، ڈاکٹر مسعود اختر و دیگر نے محکمانہ سکیموں بارے آگاہی دی۔

    لائیوسٹاک پروڈکشن انسٹیٹیوٹ بہادر نگر اوکاڑہ کی ٹیم نے خصوصی طور پر فارمرز کو سائیلج بنانے کی اہمیت ،افادیت اور گورنمنٹ کی طرف سے سائیلج مشینوں کی خریداری پر تین لاکھ سبسڈی کے حصول کے لیے طریقہ کار بارے آگاہی دی۔ لائیو سٹاک فارمرز نے حکومت پنجاب کی کانب سے سبز چارہ کی کمی کو پورا کرنے ، غذائیت بڑھانے اور محفوظ کرنے کیلئے سائیلج مشین کی خریداری پر تین لاکھ روپے حکومتی رعایت کو سراہا اور محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    سائیلج مشین کی خریداری پر تین لاکھ سبسڈی کیلئے درخواست30 نومبر سے پہلے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملکوال یا ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک منڈی بہاوالدین جمع کروائی جا سکتی ہیں۔