منڈی بہاوالدین: ایس ایچ او سٹی نعیم مشتاق اور ان کی ٹیم کی کاروائی. اڑھائی ماہ قبل اغوا ہونے والی ماہ اور 3 ماہ کی بچی بازیاب
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 اگست 2023) تھانہ سٹی کے مشہورمقدمہ نمبر 434/23 برائے اغواہ میں سب انسپکٹر محمد قاسم اور معاون آئی ٹی ایکسپرٹ سب انسپکٹرحافظ عمر کی کاروائی. اڑھائی ماہ قبل اغواہ ہونے والی مغویہ نورین بی بی اور 3 ماہ کی بچی حبہ چوہدری کو فیصل آباد سے بازیاب کروا لیا اور ملزم زین کو گرفتار کرلیا
بچی اغوا کیس:لاہور ہائی کورٹ نےڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو طلب کر لیا
مغویان کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیشی آفیسر نے 50 مرتبہ CDR حاصل کیا گیا اور 100 مرتبہ نادرا سے مدد حاصل کی گئی ۔ نوزائیدہ بچی حبہ اور مغویہ نوریں بی بی کی بازیابی تھانہ سٹی پولیس کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
شہریوں نے سب اسپکٹر محمد قاسم، آئی ٹی ایکسپرٹ حافظ عمر ، ایس ایچ او تھانہ سٹی نعیم مُشتاق گوندل، ڈی ایس پی صدر عامر عباس شیرازی اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے.