Tag: Shehzad Khan Bangash

  • منڈی بہاوالدین کے امداد اللہ بوسال چیف سیکریٹری کےپی تعینات

    منڈی بہاوالدین کے امداد اللہ بوسال چیف سیکریٹری کےپی تعینات

    سانحہ پولیس لائنز کے بعد صوبے میں اکھاڑ پچھاڑ۔چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہزاد خان بنگش کو عہدے سےہٹا دیا گیا، امداداللہ بوسال کو نیا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 2 فروری 2023) منڈی بہاءالدین کا ایک اور اعزاز.منڈی بہاوالدین کے امداد اللہ بوسال چیف سیکریٹری کےپی تعینات. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن کے مطابق شہزاد بنگش کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے امداد اللہ بوسال کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

    یاد رہے کہ 18 نومبر 2021 میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو نیا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ انکی جگہ گریڈ 22 کے امداد اللہ بوسال کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے.