سرگودھا پولیس نے 5 افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار کر لیا۔ اشتہاری منڈی بہاؤالدین پولیس کو بھی قتل کے دو مقدمات میں مطلوب تھا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 جون 2023) 05 افراد کے قتل میں ملوث, مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار، ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد. اشتہاری مجرم علی دیندار ، منڈی بہاؤالدین پولیس کو قتل کے دو مقدمات میں مطلوب تھا.
ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بڑی کاروائی کرنے پر ، ایس ایچ او ایس ٹاؤن فاروق حسنات اور انچارج محافظ سکواڈ اسد حیات کو شاباش دی