Tag: Sajid Munir Kalyar AC

  • اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کا تبادلہ کر دیا گیا

    اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کا تبادلہ کر دیا گیا

    ضلع منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ کے قابل اور محنتی آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار کو پھالیہ سے تبدیل کر دیا گیا. ساجد منیر کے پاس اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج بھی تھا.

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 دسمبر 2021) منڈی بہاءالدین کے قابل آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کو پھالیہ سے تبدیل کر کے لاہور تعینات کر دیا گیا ہے. ساجد منیر کو بطور اسسٹنٹ کمشنر (HR & COORD) تعینات کر دیا گیا ہے. جبکہ پھالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ خالی کر دی گئی ہے.

  • اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، پیمانہ کم ہونے پر 3 پٹرول پمپس کو 90ہزار روپے جرمانہ

    اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، پیمانہ کم ہونے پر 3 پٹرول پمپس کو 90ہزار روپے جرمانہ

    پھالیہ۔ AC پھالیہ نے مختلف پیٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے۔

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 جون 2021) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے مورخہ 2021-06-12 کو مختلف پٹرول پمپس کے ریٹ اور پیمانے چیک کیے۔پی ایس او مسرت پیڑول پمپ کے پیمانے چیک کیے گئے جن میں کمی نہ پائی گئی۔جبکہ تین پیڑول پمپس جن میں ایڈ مور ،ٹوٹل اور گو پمپس کو ریٹ زیادہ اور پیمانہ کم ہونے پر 90ہزار جرمانہ عائد کیاگیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کہا کہ تحصیل پھالیہ کے تمام پٹرول پمپس کے مالکان اپنے ریٹ اور پیمانے درست کرلیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔