Tag: Rescue 1122

  • دھند کے باعث منڈی بہاؤالدین ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو حادثہ، ڈرائیور شہید

    دھند کے باعث منڈی بہاؤالدین ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو حادثہ، ڈرائیور شہید

    منڈی بہاؤالدین، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو لکھیا پل کے قریب حادثہ، ڈرائیور مزمل شہزاد شہید۔

    قادر آباد لکھا پل کے قریب ریسکیو1122 کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی. حادثہ دھند کے باعث سڑک پر کھڑی گنے سے لدی ٹرالی سے پیش آیا. حادثہ کے باعث ریسکیو ڈرائیور مزمل شہزاد موقع پر شہید ہوگیا.

    ریسکیو گاڑی میں سوار 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے. ریسکیو کی گاڑی فرنٹ سے تباہ ہوگئی . ریسکیو کی گاڑی ایمرجینسی پر قادر آباد کی طرف جا رہی تھی . شہید ریسکیو ڈرائیور مزمل کا جسد خاکی پھالیہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

  • تھانہ سول لائن، ریسکیو 1122 نے گندم کی فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا

    تھانہ سول لائن، ریسکیو 1122 نے گندم کی فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا

    تھانہ سول لائن منڈی بہاءالدین میں ریسکیو 1122 کی ٹیکم نے گندم کی فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا، عوام کا ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 اپریل 2022) محلہ ممتاز آباد نزد تھانہ سول لائن کے قریب بانس کی فصل کو آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ ساتھ والے گندم کی کھیت تک جا پہنچی جس پر اہل علاقہ نے فوری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کو فون کیا.

    ریسکیو 1122 کی بر وقت کارروائی نے گندم کی فصل کو زیادہ نقصان سے بچا لیا. ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی پر اہل علاقہ نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور گندم کی فصل بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا.

  • ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے اہلکاروں نے بجلی کا شاک لگنے والے شخص کی جان بچا لی

    ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے اہلکاروں نے بجلی کا شاک لگنے والے شخص کی جان بچا لی

    سی پی آر CPR کی اہمیت۔ منڈی بہاؤالدین، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بجلی کا شاک لگنے والے شخص کی جان بچا لی۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 جولائی 2021) گوہڑ اڈا کے قریب ایک شخص کو کرنٹ لگا، لوگوں نے مریض کو رہت میں دبا دیا۔ اور ساتھ ہی ریسکیو 1122 کو کال کر دیا۔ فضل عباس گلفام اور ٹیم، ثاقب یعقوب شاہ اور ملک الطاف نے موقع پر پہنچ کر مریض کو چیک کیا۔ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر نہی تھا۔ انھوں نے آدھا گھنٹا مریض کی CPR کی۔ اللہ کے کرم سے سانس بحال ہو گئی۔

    نوٹ: بجلی کے شاک کا علاج ریت میں دبانا نہی ہے۔فورا ریسکیو 1122 کو کال کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ ہر گاوں کی سطح پر لوگوں کو CPR کی ٹریننگ مہیا کرے۔ اس کے لیے ڈاکٹر کا ہونا ضروری نہی ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی کو کرنٹ لگا ہو اور سانس بھی بحال ہو تو ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں۔ کیونکہ کرنٹ لگنے سے دل کی دھڑکن کی ترتیب خراب ہو جاتی ہے۔