نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں منعقدہ تقریب شہدا کو سلامی دینے کے لیے تھی لیکن اس کے بجائے صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ حقائق کو مسخ کرنے سے گریز کیا جائے۔
ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی کی تقریب سے اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔ شہیدوں کے ہر قبرستان اور راستوں کو سرخ پھولوں سے بھر بھی دیا جائے تو بھی انکا قرض ادا نہیں کیا جا… pic.twitter.com/u3s45DawOC
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 3, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی کی تقریب سے اگر کسی کو تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ ہی اس کا علاج کر سکتا ہے۔ شہداء کا ہر قبرستان اور سڑک سرخ پھولوں سے بھر جائے تو بھی ان کا قرض ادا نہیں ہو سکتا۔
وزیر اعلی پنجاب نے سگھرپور میں شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین تقریب سے باقی سب کچھ ہٹا کر صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔ مجھے پروٹوکول کا کبھی شوق نہیں تھا اور نہ ہی بطور وزیر اعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا ہے۔ اس لیے حقائق کو مسخ نہیں کرنا چاہیے۔