Tag: recover deleted whatsapp messages

  • نئے فیچر کی مدد سے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کریں

    نئے فیچر کی مدد سے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کریں

    واٹس ایپ کا ایک نیا فیچر آنے والا ہے جس کی مدد سے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دو موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکے گا۔ وابیٹا انفو کے مطابق نیا فیچر جسے کمپینیئن موڈ کہا جاتا ہے

    صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو دوسرے موبائل فون سے آسانی سے لنک کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ بیٹا پر موبائل فونز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ سے لنک کرسکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گروپ میں اب کتنے ممبرز شامل ہوسکتے ہیں؟

    صارفین کو رجسٹریشن اسکرین میں موجود آپشن کو دیکھنا ہو گا کہ آیا وہ وہاں ”لنک اے ڈیوائس“ کا آپشن تلاش کر سکتے ہیں، اگر آپشن ظاہر ہوتا ہے تو صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اضافی موبائل فون پر کنیکٹ کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

    منسلک موبائل فون سے واٹس ایپ استعمال کرنے کے بعد بھی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی، جب کوئی پیغام بھیجتا ہے تو اسے ان دونوں منسلک آلات پر بھیجا جائے گا۔

    How To Know If Someone Blocked You On WhatsApp

    یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

  • واٹس ایپ کی ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ کی ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش

    کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیافیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ کے لیے جاری کی جانے والی واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں میسج ڈیلیٹ کرنے کے متعلق فیچر میں بڑی تبدیلی

    بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیےمیٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کرسکتےہیں۔

    Whatsapp beta

    جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب صارفین میسج ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کریں گے تو ایک اسنیک بار سامنے آئے گا۔ لہذا آپ چند سیکنڈوں کی مہلت پر ’اَن ڈُو‘ کا ٹیب استعمال کرتے ہوئے میسج واپس لا سکیں گے اور اگر سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہوں گے تو ایسا کر سکیں گے۔

    جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ یہ فیچر بِیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اس لیے اگر آپ نے اپنی بِیٹا ایپ اپ ڈیٹ نہیں کی ہے تو اپ ڈیٹ کرلیں اور اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ اسنیک بار نہ دِکھائی دے رہا ہو تو پریشان نہ ہوں چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائےگا۔

  • واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا طریقہ جانیے

    واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا طریقہ جانیے

    واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے، ایپ کے انجنیئرز دیگر کئی فیچرز کے ساتھ ساتھ ایک اور فیچر بھی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

    اب ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا جا سکے گا۔ ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے انجنیئرز انڈو میسیج فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں متعارف کروادیا جائے گا

    Whatsapp message delete recover

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ’مخصوص‘روابط کے لیے ’لاسٹ سین‘ آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا

    اس فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین اکتوبر 2021 سے کام میں مصروف تھے، تاہم درمیان میں ایپلیکیشن پر دیگر اہم فیچرز متعارف کروانے کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا۔ اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کروانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے