Tag: Mandi Bahauddin police

  • منڈی بہاوالدین پولیس کے 5 ملازمین نوکری سے فارغ، متعدد کو سزائیں

    منڈی بہاوالدین پولیس کے 5 ملازمین نوکری سے فارغ، متعدد کو سزائیں

    05 پولیس ملازمین نوکری سے فارغ متعدد کو سخت سزائیں.اردل روم کا ا نعقاد، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی، غیر حاضری پر متعدد پولیس اہلکاروں کو سزائیں. پولیس ملازمین کو ہر صورت نظم و ضبط کی پابندی اور محکمانہ قوانین کا پاس رکھنا ہو گا:رضا صفدر کاظمی

    منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 2 اگست 2023)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی نے اردل روم کا انعقاد کیا، فرائض میں غفلت لاپرواہی،ناقص کارکردگی اور غیر حاضری پر پولیس افسران و ملازمان کو دیے گئے شو کاز نوٹسز پرمحکمانہ سزائیں دیں.

    منڈی بہاوالدین پولیس نے 124 اشتہار ملزمان کو گرفتار کر لیا

    05 کنسٹیبیلان نوکری سے برخاست جن میں ذیشان علی، عامر علی، کاوش، عمیر اور حسیب اشرف شامل ہیں 21 ملازمان کو وارننگ دی گئی، 03 سب انسپکٹرز اور 02 اے ایس ایز کو تنزلی تنخواہ کی سزا، 02 سب انسپکٹرز اور02 ایس آئی ایز کی سروس ضبطگگی 10افسران کو سنشور کی سزا جبکہ 21 پولیس افسران و ملازمان کو وارننگ دی گئی۔

    ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے، ملازمین کو ہر صورت نظم و ضبط کی پابندی اور محکمانہ قوانین کا پاس رکھنا ہو گا، پولیس افسران و ملازمان کوسختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں،عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی اور ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ سزائیں جبکہ اچھی کارکردگی پر انعام بھی دیا جائیگا۔

  • منڈی بہاوالدین پولیس نے 124 اشتہار ملزمان کو گرفتار کر لیا

    منڈی بہاوالدین پولیس نے 124 اشتہار ملزمان کو گرفتار کر لیا

    منڈی بہاوالدین(نامہ نگار) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رضاصفدر کاظمی نے کہاہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے124 مجرمان اشتہاری گرفتار، ناجائزاسلحہ کے ملزمان کے قبضہ سے 6 کلاشنکوف 52 پسٹل7 رائفلیں 1 ریوالور 625 روند برآمد جبکہ منشیات میں 66 ملزمان گرفتار کرکے ان سے 64کلو گرام چرس 163 بوتل شراب برآمد کر لیں

    وارداتوں میں ملوث 3 گینگ کے 11 ملزمان گرفتار 34 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد مالکان کے حوالے کردیاگیاہے انہوں نے بتایاکہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران ، چوروں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کاقلعہ قمع کیا گیااور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا

    جبکہ چور گینگ میں عادل گینگ، دانو گینگ اور موسو گینگ شامل ہیں جو کہ چوری کو وارداتوں میں ملوث تھے انہیں پکڑکرلوگوں کالوٹاگیامال واپس کروایاگیا، ڈی پی او رضاصفدرکاظمی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے، ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔

  • منڈی بہاوالدین SP انویسٹیگیشن نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    منڈی بہاوالدین SP انویسٹیگیشن نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    منڈی بہاوالدین SP انویسٹیگیشن نے رواں سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    منڈی بہاوالدین:رواں سال 2023 میں ایس پی انویسٹیگشن منڈی بہاوالدین میں سینکڑوں مقدمات و درخواست کو میرٹ پر انکوائری کرکے یقینی بنایا گیا. سال 2023 میں پٹیشن 22 A/B کے 282 پٹیشن موصول ہوئی،51 پٹیشن پر مقدمات درج، 231 بے بنیاد پٹیشن داخل دفتر کیا گیا،پولیس

    منڈی بہاؤالدین پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2022 جاری

    منڈی بہاوالدین:آئی جی پنجاب کی جانب سے 1787 سے 43 شکایات موصول ہوٸی،36 شکایات پر حقائق پر مبنی فیصلے کیے گئے. 3 ماہ کے دوران ضلع بھر سے سنگین مقدمات پر 26 مشاورت سٹنڈنگ بورڈ تشکیل دئیے گئے. بورڈ 2023 میں 129 مقدمات موصول ہوئے،51 منظور، 52 نامنظور جبکہ 26 پر مشاورت جاری،پولیس

    منڈی بہاوالدین: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے 190 درخواستیں و شکایات موصول ہوئی،183 درخواست پر حقائق پر عمل درآمد کیا گیا. تمام مقدمات و پٹیشن درخواست سمیت اعلی سطح سے موصول ہونے والوں درخواستیں و احکامات کو میرٹ پر یقینی بنایا گیا،پولیس

    منڈی بہاوالدین:ایس پی انویسٹیگیشن افتخار دیو نے ناصرف میرٹ کو یقینی بنایا بلکہ ٹاٶٹ مافیا کے داخل پر پابندی عائد کیں. ایس پی انویسٹی گیشن آفس آنے والے سائلین کو فوری طور پر دادرسی کو یقینی بنایا جاتا ہے. کسی پریشر و دباؤ کے بغیر تمام تر وسائل کو برٶئے کارلاتے ہوٸے آنے والے سائل کو ناامید اور مایوس نہیں کیا جاتا،پولیس

  • منڈی بہاؤالدین پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    منڈی بہاؤالدین پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار ) ضلعی پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ڈی پی او انور سعید کنگرا کی سربراہی میں منڈی بہاؤالدین پولیس نے سال2022 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل 7736 مقدمات درج کرکے 12470 ملزم گرفتار کیے اور 10 کروڑ 65 لاکھ 77 ہزا ر روپے کی برآمدگی کی۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    اس دوران 832 اشتہاریوں اور 450 مفروروں کو گرفتار کیا گیا ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 334 مقدمات درج کئے گئے ، نمائش اسلحہ اور ناجائز اسلحہ کے 831مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتار کیا،قمار بازی کے 18، لاؤڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 اور تیزرفتاری کے 327 مقدمات درج کئے گئے۔

    26 گینگز کے 105 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کروڑ 97 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا

  • کتووال: تہرے قتل کی واردات کے مرکزی ملزمان گرفتار ذرائع

    کتووال: تہرے قتل کی واردات کے مرکزی ملزمان گرفتار ذرائع

    منڈی بہاءالدین پولیس کی بڑی کاروائی . تہرے قتل کی واردات کے مرکزی ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار. پولیس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا. ذرائع

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 اپریل 2022) گرفتار ملزمان میں شان عرف شانہ اور خضر عرف خضرو شامل ہیں. پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں. یاد رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقع کا آئی جی پولیس پنجاب نے نوٹس لیا تھا .

    یہ بھی پڑھیں: ملکوال: 3 نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    منڈی بہاءالدین آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا . ملزمان نے گذشتہ روز 2 بھائیوں سمیت تین افراد کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا. ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو سے کی گئی. کتووال اڈہ ہر ملزمان کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے تھے

  • موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    منڈی بہاءالدین میں افسوس ناک واقع: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے منڈی بہاءالدین پولیس کا اہلکار شہید ہو گیا. پولیس موقع پر پہنچ گئی.

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 2 اپریل 2022) منڈی بہاؤالدین تھانہ سول لائن کے ٹائیگر گشت پر تعینات اہلکاروں نے بگا پمپ کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی.

    جس پر پولیس اہلکار نے پیچھا کرنا شروع کردیا تو دتوچوہڑ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس سے پولیس کا جوان راشد گولی لگنے سے شہید ہوگیا. اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے.

  • منڈی بہاوالدین پولیس کی کاروائی: 1 من منشیات برآمد، ملزم گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہاوالدین پولیس کی کاروائی: 1 من منشیات برآمد، ملزم گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہاؤالدین پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 01 من پوست برآمد

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 اگست 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی سرکل صدر ملک شبیر احمد اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی رئوف احمد چدھڑ معہ پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر کے ملزم اکرام یوسف کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزم کے قبضہ 01 من پوست برآمد،ملزم کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزم کی نشاندہی پر مزید کاروائی جاری ہے، ملزم یہ منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے جن کے خلاف 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، منشیات فروشی ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو تباہ کررہی ہے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے.

  • ڈی پی او منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی قیادت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

    ڈی پی او منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی قیادت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی قیادت میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

    امن و امان کے حوالہ سے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں سرکل افسران، ایس ایچ اوز تھانہ جات، ضلع بھر کی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا، فلیگ مارچ ذاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن سے شروع ہو کر شہر کی اہم شاہراہوں، اہم مقامات سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں آکر اختتام پذیر ہوا،

    فلیگ مارچ کا مقصد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے ، عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے منڈی بہاؤالدین پولیس اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم پرعزم ہے۔

  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان زیر حراست

    شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان زیر حراست

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی زیر کمان: ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس ان ایکشن

    منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 11 مارچ 2021)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایت پر ثنآاللہ (SHO تھانہ گوجرہ ) اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی گزشتہ روز شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان مسمی فیض احمد ولد نذیر احمد قوم کشمیری۔عدنان احمد ولد فیض احمد قوم کشمیری سکنائے بکن کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے پسٹل 30 بور ۔کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرکے انکے خلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا۔