Tag: aamir liaquat video drugs

  • دانیہ شاہ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیولیک کردی

    دانیہ شاہ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیولیک کردی

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد سے دونوں طرف سے الزامات کا بھرپورسلسلہ جاری ہے۔

    عامرلیاقت حسین نے طوبیٰ انورسے خلع کی خبرمنظرعام پرآتے ہی 10 فروری کو انسٹاپوسٹ میں اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھاکہ انہوں نے گزشتہ رات نجیب الطرفین سادات گھرانے کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے شادی کی جس کا تعلق لودھراں سے ہے

    aamir dania

    تاہم یہ شادی چندماہ بھی نہ چل سکی اور دونوں میں سنگین اختلافات سامنے آئے، چند روزقبل دانیہ نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائدکیے ، ان کا دعویٰ تھاکہ شوہرکئی کئی روزتک انہیں کمرے میں بندرکھتے، ساری ساری رات جگاتے اور کھانا تک نہیں دیتے تھے، انہیں بہت ذلیل و خوارکیاگیا کہ لگنے لگاتھاوہ کسی گناہ کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

    دانیہ نے تشدد کے کا الزام عائدکرنے کے علاوہ یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت آئس اور کوکین کا نشہ کرتے تھے، ان سے بیرون ملک بھیجنے کے لیے فحش ویڈیوز بنانے کا مطالبہ کرتے اورانہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنے کا کہتے تھے اورانکار پرکمرے میں بندکردیا جاتا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

    دانیہ کی جانب سے الزامات عاِئدکرنے کے بعد عامرلیاقت کا کہناتھا کہ اگریہ میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہراور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو سب کو ایسی حقیقت بتایا کہ وہ دہل جاتے،دانیہ شاہ کی ہشاشیت دیکھ کر خود فیصلہ کریں کہ تین ماہ کسی پر تشدد ہو تو کیا وہ ایسی لگیں گی؟

    انہوں نے نشہ کرنے سے متعلق الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے تو سب پرحقیقت واضح ہوجائے گی۔ اس کے بعد عامرلیاقت کی جانب سے دانیہ کے مبینہ آڈیوکلپ شیئرکیے گئے تھے۔