Tag: a madina bus accident today

  • مدینہ منورہ میں بس  حادثہ،8 عازمین جاں بحق

    مدینہ منورہ میں بس حادثہ،8 عازمین جاں بحق

    ریاض: مدینہ منورہ کی شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے کے نتیجے میں 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔

    عالمی ادارے ریڈ کریسنٹ کے مدینہ منورہ میں دفترکی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے سے 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔بس میں 51 عازمین سوارتھے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پرپہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں.