چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی ختم

utility store
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت نے مستحقین کے لیے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کردی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز سے رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت فوری طور پر بند کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 ارب روپے کی سبسڈی پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ حکومت نے سبسڈی بند کرنے کا زبانی حکم دیا۔ تحریری احکامات جلد جاری کیے جائیں گے۔ سبسڈی روکنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔

سبسڈی بند کرنے سے 26 ملین مستحق خاندان متاثر ہوں گے۔ ماہانہ 40 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو یوٹیلیٹی سٹورز سے سبسڈی مل رہی تھی لیکن آٹا، گھی، چاول، چینی اور دالوں پر مزید سبسڈی نہیں ہوگی۔

اب یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی عام مارکیٹ ریٹ پر اشیاء دستیاب ہوں گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر لوگوں کو 5 بنیادی اشیاء پر 25 فیصد تک سبسڈی مل رہی تھی۔ سبسڈی کی رقم اب بجلی کے بل میں ریلیف اور دیگر مقاصد پر خرچ کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی ختم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!