ایران میں توہین رسالت کے جرم میں گلوکار کو سزائے موت سنادی گئی

suicide
Share

Share This Post

or copy the link

ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کی مشہور پاپ گلوکار کو گزشتہ سال توہین مذہب کے الزام میں ترکی سے طلب کرکے حراست میں لیا گیا تھا۔

گلوکار کو اس سے قبل توہین مذہب کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم کیس دوبارہ کھولا گیا اور اس بار توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ثابت ہوئی۔ عدالت نے گزشتہ پانچ سال قید پر استغاثہ کے اعتراض کو قبول کرتے ہوئے 37 سالہ گلوکار کو پیغمبر اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنائی۔

یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور انہیں ترک پولیس نے توہین مذہب اور توہین رسالت کے الزام میں دسمبر 2023 میں ایران کی درخواست پر گرفتار کر کے ایران کے حوالے کیا تھا۔گلوکارہ کو اس سے قبل جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایران میں توہین رسالت کے جرم میں گلوکار کو سزائے موت سنادی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!