شاہد عمران مارتھ کا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

Shahid Imran Marth's review of ongoing development projects in the district
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کے حوالے سے وڑیائیت روڑ، 28چک روڑ، کاکووال پل، بھیکھو موڑ تا قادرآباد روڑ اور سیال موڑروڈ کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 09 فروری 2023 ) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آغا رضوان، ہائی وے کے افسران سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری پراجیکٹس اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ان ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹس کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے اور حکومت ترقیاتی سکیموں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے تا کہ مربوط ترقی کے خواب کی تعبیر کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی محکموں کے سربراہان جاری منصوبوں کے تمام پہلوﺅں پر کڑی نظر رکھیں۔ کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔ کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی، رفتار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام الناس کی فلاح وبہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ان سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کا گاہے بگاہے دورہ کرکے تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتا رہوں گا ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹربھیکھو موڑ کا بھی اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور واش روم کی حالت زار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہیلتھ سیکٹر کوکروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں اور بجٹ میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شاہد عمران مارتھ کا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!