سموگ کی صورتحال کے باعث ہفتہ کو پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ان 10 اضلاع میں بازار، دکانیں، جم اور سینما 18 نومبر کو سہ پہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔