پنجاب میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سامنے آگئی

today petrol price in pakistan 2023
Share

Share This Post

or copy the link

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بڑی کمپنیز کے علاوہ چھوٹی تیل کمپنیز پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہیں۔ پنجاب میں ان ہی چھوٹی کمپنیز کے پمپس ہیں۔ اس لیے پنجاب میں پیٹرول کی قلت کا زیادہ اثر ہے۔

یاد رہے کہ حکومتی یقین دہانی اور وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی دھمکی رائیگاں گئی، پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں نے پنجاب کے مزید کئی شہر جکڑ لیے۔ سرگودھا، بہاولنگر، کمالیہ، نارووال، شکر گڑھ، گوجرا اور منڈی بہاؤالدین کے بعد لاہور بھی پیٹرول کی قلت کا شکار ہوگیا۔

کئی پیٹرول پمپس بند ہوگئے جبکہ کھلے پیٹرول پمپس پر موٹرسائیکل والوں کو 400 روپے اور کار والوں کو 4 ہزار کے پیٹرول کی راشننگ شروع کردی گئی۔ پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول سپلائی نہیں ہو رہا، اس لیے وہ کم بیچ رہے ہیں۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے یقین دلایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 فروری سے پہلے تبدیل نہیں ہوں گی۔ پیٹرول نہ بیچنے یا مہنگا بیچنے والوں کے لائسنس کینسل کردیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سامنے آگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!