بوسال میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواج پاکستان کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

protest
Share

Share This Post

or copy the link

ملکوال کے نواحی گاؤں بوسال میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان اور یکجہتی افواج پاکستان کے حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صوبائی رہنما راؤ اشرف جاوید حسینی نے کی۔

ریلی کا آغاز جامع مسجد صدیق اکبر سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ بوسال پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “پاکستان زندہ باد” اور “افواج پاکستان پائندہ باد” کے نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک دشمن عناصر اور اندرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سرحدوں کے دفاع میں بھی کردار ادا کیا جائے گا۔

ریلی کے شرکاء نے سکردو اور گلگت میں پیش آنے والے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
1
surprised
Surprised
2
infected
infected
بوسال میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواج پاکستان کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!