پنجاب بھر میں بارش لانے والا موسم کا نیا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہو گا جس کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بارش کے اس سسٹم کے داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ نظام 3 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
لاہور میں موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
