پنجاب اور سندھ میں 27 سے 28 اگست تک بارش کی پیشگوئی

rain in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پنجاب اور سندھ میں 27 سے 28 اگست کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ہوا کا نظام اس وقت بھارت کے گجرات کے قریب ہے۔ سندھ کے علاقوں نگرپارکر، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، دادو میں 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ، مٹیاری میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا نظام موجود ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن سمیت اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خانپور، لیہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، کوٹ ادو، منڈی بہاؤالدین اور مظفرگڑھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے شہروں میں طغیانی اور مقامی دریاؤں میں بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب اور سندھ میں 27 سے 28 اگست تک بارش کی پیشگوئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!