آج رات اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں دریاؤں اور نہروں میں طغیانی بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، جنوب مغربی/شمالی بلوچستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے علاوہ، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں شام /رات کے دوران اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالاپہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے اسی طرح پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان ا ورکوٹ ادو میں شام/رات میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
