کدھر: معمولی تلخ کلامی پر افغان پٹھانوں کے حملے میں ایک پنجابی جاں بحق

dead body
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین: پنجاب پولیس میں مثبت چہرہ رکھنے والی ہر دلعزیز شخصیت یاسر عرفات شدید زخمی جبکہ ان کا کزن صنم ضیاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر افغانیوں نے انتہائی سفاکیت اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باپ بیٹوں پر حملہ کردیا جبکہ ہمسائے چھڑانے آئے تو ان پر جان لیوا وار کیے گئے جس میں باپ بیٹوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

انہی افراد میں پنجاب پولیس کے ہونہار پولیس اہلکار یاسر عرفات بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او منڈی بہاءالدین سے نوٹس لے کر ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کدھر شریف میں قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی گزشتہ روز تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے کدھر میں ڈیرہ مبارک پر افغانی پٹھانوں نے معمولی تلخ کلامی پر باپ سمیت چار بھائیوں اور ان کے دو کزنوں کو آہنی راڈوں اور بیلچوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا تھا جن میں سے صنم ضیا ولد محمد نواز کو حالت خراب ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا جو آج زخموں کی تاب نہ لاکر وفات پا گیا ۔

زرائع کے مطابق مبینہ طور پختون پارٹی نے مقتول کے والد سے چھت کے پرانے گارڈر اور ٹی آر خرید کی تھیں جن کو وہ چھت سے اتار رہے کہ ایک لوہے کی کھڑکی پر تلخ کلامی ہوئی کہ یہ فروخت نہیں کی گئی جس پر ملزمان نے طیش میں کر چھ افراد کو شدید زخمی کردیا جن میں مقتول صنم بھی شامل ہے ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کدھر: معمولی تلخ کلامی پر افغان پٹھانوں کے حملے میں ایک پنجابی جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!