پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھکھی میں غیر معیاری، ملاوٹ شدہ دیسی گھی، کھویا پکڑ لیا

mandi bahauddin punjab food authority
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عدیل احمد کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع منڈی بہاءالدین کے تمام دیسی گھی اور کھویا کے نمونہ جات اکٹھے کئے گئے۔

لیب رپورٹ کے مطابق منڈی بہاءالدین کے نواحی علاقہ بھکھی شریف میں واقع یونٹ کے نمونہ جات غیر معیاری، مضر صحت اور ملاوٹ شدہ پائے گئے جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک تھے۔

اتھارٹی کی جانب سے مالکان پر فوری ایف آئی آر درج کرکے مالکان کو عارضی طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عدیل احمد کا کہنا ہے کہ عوام الناس کو معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح یے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والے ایسے مافیا کے خلاف یہ آپریشن عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہے اور یہ کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

1
happy
Happy
1
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھکھی میں غیر معیاری، ملاوٹ شدہ دیسی گھی، کھویا پکڑ لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!