ملکوال سے منڈی بہاؤالدین شہر تک ٹریفک سائن بورڈز نہ ہونے کی وجہ سے مسائل

DSP Traffic Mandi Bahauddin Tariq Shafee
Share

Share This Post

or copy the link

ملکوال منڈی بہاؤالدین براستہ ہریا اور آہلہ روڈ پر ٹریفک سائن بورڈز اور انتباہی نشانات نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت سڑک کی سمت، خطرناک موڑ اور ندی کے کنارے راستے کو مزید خطرناک بنا دیتے ہیں۔

تحصیل ملکوال سے منڈی بہاؤالدین تک کی ان اہم سڑکوں پر نہ تو حد رفتار کے واضح بورڈ نصب ہیں اور نہ ہی موڑ، پلوں یا دیگر خطرناک جگہوں پر کوئی پیشگی نشانات ہیں، جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو دوران سفر مناسب رہنمائی نہیں ملتی۔

مقامی شہریوں اور راہگیروں کا کہنا ہے کہ اگر ڈرائیونگ لائسنس کے دوران سکھائے جانے والے ٹریفک سائنز کو عملی طور پر سڑکوں پر واضح طور پر نصب کر دیا جائے تو نہ صرف سفر محفوظ ہو سکتا ہے بلکہ حادثات کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہو سکتی ہے۔

شہریوں نے محکمہ ہائی وے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملکوال تا منڈی بہاؤالدین سڑکوں پر ضروری ٹریفک سائن بورڈز، انتباہی نشانات اور ہدایتی نشانات فوری طور پر لگائے جائیں تاکہ شہریوں کے سفر کو محفوظ، آسان اور ممکنہ حادثات سے پاک بنایا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال سے منڈی بہاؤالدین شہر تک ٹریفک سائن بورڈز نہ ہونے کی وجہ سے مسائل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!