ملکوال کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو عرفان عرف عرفان مارا گیا۔ پولیس پارٹی نے انہیں چوکی پر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
گوجرہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ہلاک
جوابی فائرنگ سے ملزم عرفان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی نفری اور اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ڈکیتی سمیت 18 وارداتوں میں ملوث تھا۔
