حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 دنوں کے لیے ہو گا۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پہلے 263.2 روپے مقرر تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت گزشتہ 15 دنوں کے 275.42 روپے کے مقابلے میں 3.2 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 278.44 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
