پاہڑیانوالی: چک جانو خورد میں ایک شخص نے رات کے وقت قریباً 1 بجے مسجد کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو کر آگ لگا دی. ملزم گرفتار
پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کے گائوں چک جانو خورد میں ملزم یاسر نے رات کے اندھیرے میں مسجد کی دیوار پھلانگ کر مسجد میںآگ لگا دی جس سے مسجد کا قالین اور قرآن پاک شہید ہو گیا. SHO قسور عثمان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو منتشر کر کے اعتماد میں لیا اور ملزم گرفتار کر لیا.
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کے بعد بائبل اور تورات کو بھی جلانے کی اجازت دی گئی
ملزم یاسر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا. ملزم کے خلاف مقدمہ درج. اہلیان چک جانو خورد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو کسی بھی قسم کا ریلیف دیئے بغیر جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے
اس موقع پر SHO پاہڑیانوالی قسور عثمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی. پولیس کے وعدہ پر مشتعل ہجوم منتشر ہو گیا۔