منڈی بہائوالدین: واسو روڈ سے ملحقہ آبادیاں (احسان آباد. سلیم پورہ. رحمان پورہ. نور پور. تاج پورہ) کی تباہ حالی پر مکینوں کا DC اور TMA کے خلاف احتجاج
زیر قیادت ہارون گوندل کا وہ علاقہ ہے جس کا علان حاجی امتیاز احمد چودھری نے ایک سال پہلے ایک جلسہ میں کیا تھا اس علاقہ میں لوگ نماز پڑھنے سے محروم ہیں. یہاں پر سیورج کا نظام نہیں. نالوں کا پانی سڑکوں پر ہونے کے باعث نمازی حضرات کے کپڑے تک ناپاک اور گندے ہو جاتے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: واسو: کام کے دوران 2 مزدور سیوریج کی کھائی میں گر گئے
علاقہ مکین نے کہا کہ خدارا کچھ اس علاقہ پر دھیان دیا جاے یہاں پر بارش کے علاؤہ بھی گزر نہی سکتے تو بارش میں کیا ہو تا ہو گا اس علاقہ کی گزارش ہے بی بی حمیدہ وحیدالدین، حاجی امتیاز ،صاحب ڈی سی منڈی بہاوالدین عثمان خالد خان صاحب سے کے خدارا اس علاقہ کا کچھ کریں.
