اکاؤنٹس آفس میں پنشنرز سمیت 20,000 ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پے رول جاری

District Accounts Office Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرانصر سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں افسران اور سینئر ایڈیٹرز کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرز راجہ طالب، ظفر رانجھا، سینئر ایڈیٹرز محمد عمران، لیاقت رانجھا، محمد سمیع، اللہ دتہ ( اے ڈی)، فیصل عمران، انصر گوندل (جی پی فنڈ)، مظہر گوندل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13اکتوبر 2024 ) اجلاس میں بتایا گیا کہ اکاﺅنٹس آفس میں پنشنرز سمیت تقریبا 20 ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پے رول کا اجراء کامیابی سے جاری ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن کی فوری کلیرنس اور ترسیل ہی اکاﺅنٹس آفس کی اولین ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر انصر سندھو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں سرکاری اداروں اور مفاد عامہ کیلئے پبلک انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سائلین کو کسی بھی قسم کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ ضلعی محکموں کے بلوں کی کلیرنس کیلئے خصوصی کاﺅنٹر قائم ہے، جہاں موجود عملہ پوری محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی کی نسبت اس سال سرکاری بلوں کے التواءکی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس کا تمام عملہ بلوں کی کلیرنس کے عمل میں شفافیت اور برق رفتاری کی روایت کو برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اکاؤنٹس آفس میں پنشنرز سمیت 20,000 ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پے رول جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!