پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا

budget
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا۔ پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق پاکستان ریلوے کے نوٹیفکیشن کے تحت ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام مسافروں، شٹل اور سیلون گاڑیوں پر ہوگا۔

کرایہ میں 2 فیصد اضافہ ایڈوانس بکنگ پر بھی لاگو ہوگا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کو ماہانہ 103 ملین روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ محکمہ ریلوے نے ایک ماہ میں دوسری بار ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔

18 جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح 18 جون کو مال بردار ٹرین کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف انٹر سٹی بس سروسز کے مسافروں نے کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک مسافر نے بتایا کہ وہ 2 ہزار روپے دے کر صادق آباد آیا تھا، اب 2،300 روپے وصول کر رہے ہیں۔ ایک اور مسافر نے بتایا کہ وہ ڈھائی سو روپے دے کر میرپور خاص سے آیا تھا، اب ٹرانسپورٹرز تین ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ کرایہ بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے تمام اخراجات پورے کرنے ہیں۔ دوسری جانب رکشہ اور آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والوں نے بھی زائد کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام رل گئے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!