پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
Ramadan Calendar 2026 Mandi Bahauddin – Today Sehri & Iftar Timing
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ارکان شرکت کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، سپارکو ڈیپارٹمنٹ سے شوکت اللہ خان، محکمہ موسمیات کے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زین العابدین بھی شرکت کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے تمام پاکستانی عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو اس بار بھی ایک روزہ روزہ کی توفیق عطا فرمائے۔
