رسول بیراج پر بننے والی نئی نہر جلال پور کینال جلد کسانوں کے لیے کھولی جائے گی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

غلام رسول کمپنی کے ڈپٹی پراجیکٹ مینجر محمد عرفان نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک سے جدید آب پاشی نظام کے تحت رسول بیراج پر بننے والی نئی نہر جلال پور کینال کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔جلد کسانوں کی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی کو کھول دیا جائے گا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 اپریل 2025) انہوں نے بتایا کہ رسول بیراج پر دریائے جہلم سے نکلنے والی نہر کا پروجیکٹ سال 2019 میں شروع ہوا تھا، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ نہر جلال پور شریف، پنڈ دادن خان اور للہ سے گزرتی ہوئی ضلع خوشاب تک کے ایک لاکھ 74 ہزار ایکڑ زرعی رقبہ سیراب کرے گی۔ جس سے ہزاروں کسان مستفید ہوں گے اور علاقے کی معیشت اور زرعی ترقی میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔

ڈپٹی پروجیکٹ منیجر نے بتایا کہ نہر کی کل لمبائی تقریباً 115 کلومیٹر ہے اور نہر میں پانی کا بہاؤ 1،350 کیوسک ہوگا، جو علاقے کی آبپاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں ہو گا۔

ڈپٹی پروجیکٹ منیجر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ جدید آبپاشی کے نظام کے تحت پانی کی مؤثر تقسیم اور زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور خطے کی معیشت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ محمد عرفان نے امید ظاہر کی کہ رسول بیراج کینال پراجیکٹ علاقے کی معیشت اور کسانوں کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لے کر آئے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رسول بیراج پر بننے والی نئی نہر جلال پور کینال جلد کسانوں کے لیے کھولی جائے گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!